لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے):
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے دورہ بہاولپور کے دوران مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اہم اجلاسوں کی صدارت کی۔ انہوں نے گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی میں نو تعمیر شدہ ارفع کریم اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سو سالہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے صادق پبلک اسکول کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔گورنر سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر کہا کہ بہاولپور ایک خوبصورت، تاریخی اور ثقافتی شہر ہے اور یہاں کی تعلیمی روایات قابل فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سفارشی کلچر کا خاتمہ اور میرٹ کا فروغ ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ خواتین کی یونیورسٹیوں میں ہراسگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور اگر کوئی کیس ان کے علم میں آیا تو ذمہ داران کو نوکری سے برخاست کرنے کے ساتھ قانون کے مطابق سزا بھی دی جائے گی۔گورنر پنجاب نے تعلیمی اداروں میں منشیات اور غنڈہ گردی کلچر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ارفع کریم اکیڈمک بلاک کا افتتاح ان کے لیے اعزاز ہے، کیونکہ ارفع کریم نے کم عمری میں آئی ٹی کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے پاکستانی جامعات کو بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹیوں کے برابر قرار دیا اور طلبہ و طالبات کو تحقیقی، تدریسی اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔گورنر پنجاب نے صادق پبلک اسکول جیسے اداروں کو پاکستان کی شناخت قرار دیا اور کہا کہ ان اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سو سالہ تقریبات میں شرکت ان کے لیے باعثِ فخر ہے، اور جنوبی پنجاب کے تعلیمی ادارے ملک کی سماجی، معاشی اور علمی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
آخر میں گورنر نے کہا کہ چانسلر آفس تعلیمی اداروں کی تعمیر، فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے لیے دن رات کھلا ہے، کیونکہ موجودہ دور علم، سائنس، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی