واشنگٹن / کراچی (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) — امریکی حکومت نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اپنے سرکاری اہلکاروں پر اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں کے دوروں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ایک سیکیورٹی الرٹ کے بعد کیا گیا ہے جس میں امریکی قونصل خانے کو ممکنہ حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں امریکی قونصل خانے نے اپنے عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہر کے ممتاز ہوٹلوں سے فی الحال دور رہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ قونصل خانے کو اطلاع ملی ہے کہ کراچی کے مہنگے ہوٹل ممکنہ طور پر حملے کا ہدف بن سکتے ہیں۔محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں موجود امریکی اہلکاروں کی سیکیورٹی کے پیش نظر مخصوص علاقوں، جیسے ہوٹلوں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات پر عارضی یا مستقل پابندیاں عائد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔سیکیورٹی الرٹ میں امریکی عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کم پروفائل رکھیں، رش والے مقامات سے دور رہیں، اور ایسی جگہوں پر اضافی احتیاط برتیں جو غیر ملکیوں میں مقبول ہیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اس وقت بھی پاکستان کے لیے ایک سفری انتباہ جاری کیے ہوئے ہے، جس میں امریکی شہریوں کو دہشت گردی، اغوا اور ممکنہ مسلح تصادم کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال مسلسل غیر یقینی کا شکار ہے، اور بین الاقوامی برادری پاکستان میں موجود اپنے شہریوں اور عملے کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ
دورے میں اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانی شہریوں کی یاد میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی، اور سیکرٹری خارجہ بھی…
ایرانی سیٹلائٹ "ناہید 2” کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا
ایران نے اپنے نئے مواصلاتی سیٹلائٹ "ناہید 2” کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا۔ یہ لانچ ایرانی ساختہ سیوز راکٹ کے ذریعے عمل میں آئی، جو ملک کے خلائی عزائم کی واضح علامت ہے۔ "ناہید 2” مکمل طور پر ایرانی ماہرین کی جانب سے ڈیزائن…

وزیراعظم شہباز، صدر اردگان کا اسٹریٹجک، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ ترکی کے صدر ایچ ای سے ملاقات کی۔ رجب طیب ایردوان، خانکنڈی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں…

*وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا سوات واقعہ پر اظہار افسوس*
پشاور: خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلے کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس پشاور: دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد بہہ گئے ہیں، علی امین گنڈاپور پشاور: ریسکیو1122 اور ضلعی انتظامیہ کا مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری یے، علی امین گنڈاپور پشاور:…

پولیس صحافیوں پر پیکا ایکٹ PECA ACT کے تحت کوئی مقدمہ درج نہیں کر سکتی پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ
پیکا ایکٹ کے تحت صحافی کے خلاف مقدمہ کالعدم، پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں تھا، ہائیکورٹ کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ نے مردان سے تعلق رکھنے والے صحافی محمد زاہد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کو ماورائے قانون قرار دیتے ہوئے…

امینہ اردگان کی پوپ لیو سے ملاقات، غزہ جنگ بندی پر عیسائیوں کے مضبوط موقف پر زور
ترک خاتونِ اول امینہ اردگان نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کیلئے عیسائی دنیا سے زیادہ مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ اسرائیل-فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت پر ویٹی کن کے مؤقف کا خیرمقدم کیا ہے۔ترک خاتونِ اول…