واشنگٹن / نئی دہلی (انٹرنیشنل نیوز ایجنسی)
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بااثر مشیر اسٹیفن ملر نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں روس کی مالی معاونت کر رہا ہے۔ایک بیان میں اسٹیفن ملر نے کہا کہ "صدر ٹرمپ نے بالکل واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یہ قابل قبول نہیں کہ بھارت روسی تیل خریدے اور بالواسطہ طور پر یوکرین کے خلاف جنگ کو تقویت دے۔”یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر یوکرین جنگ کے حوالے سے مختلف ممالک کے کردار پر تنقید جاری ہے۔ بھارت نے روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعلقات برقرار رکھتے ہوئے بڑی مقدار میں تیل خریدا ہے، جس پر مغربی ممالک کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے فوری طور پر اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔