پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔مقررہ 20 اوورز میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے ، 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔