سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک وائس آف جرمنی) — آسٹریلیا میں سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور سیزن کی پہلی شدید برفباری نے ملک کے کئی علاقوں کو سفید چادر میں لپیٹ دیا ہے۔ریاست نیو ساوتھ ویلز اور کوئنزلینڈ میں ہونے والی برفباری کے بعد نظامِ زندگی جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ خصوصاً پہاڑی علاقوں میں سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں جس کے باعث:درجنوں گاڑیاں برف میں پھنس گئیں ۔کئی مقامات پر ٹریفک جام ہو گیا۔اور روزمرہ سرگرمیاں محدود ہو گئیں۔مقامی حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ آئندہ دنوں میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے،