انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک وائس آف جرمنی
تائیوان کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ چین مسلسل فوجی تیاریوں میں مصروف ہے اور تائیوان پر ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی افواج کی سرگرمیاں، جنگی مشقیں اور فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بیجنگ کی جانب سے دباؤ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تائیوان کی خودمختاری کا دفاع کرے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کرے۔ادھر چین کا مؤقف ہے کہ تائیوان اس کا اٹوٹ انگ ہے اور بیجنگ "ایک چین پالیسی” پر سختی سے قائم ہے، تاہم تائیوان کی قیادت چین کے اس دعوے کو مسترد کرتی ہے۔
