لندن: برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنے تازہ شمارے میں کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک عالمی سطح پر ایک مؤثر سفارتی اور اسٹریٹیجک کردار ادا کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنرل عاصم منیر نے حالیہ مہینوں میں امریکا، چین، خلیجی اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا ہے۔ جریدے نے دعویٰ کیا کہ جون میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات کے بعد امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جبکہ پاکستان کو تجارتی رعایت دی گئی۔
دی اکانومسٹ کے مطابق امریکا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں اشتراک پر غور کر رہا ہے، اور عالمی سرمایہ کار پاکستان کی ڈیجیٹل اور مائننگ معیشت میں دلچسپی لے رہے ہیں۔