اسلام آباد:بیورو رپورٹ سلیم جٹ سے
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں خرید لی ہیں اور اب وہاں کی شہریت کے حصول کی تیاریاں جاری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پرتگال میں جائیدادیں خریدنے والے افسران کوئی معمولی افراد نہیں بلکہ اعلیٰ درجے کے نامور بیوروکریٹس ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “یہ مگرمچھ اربوں روپے ہڑپ کر کے پُرسکون ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔” انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیراعلیٰ بزدار کے ایک قریبی بیوروکریٹ نے اپنی بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی کی مد میں 4 ارب روپے وصول کیے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سیاستدان تو ان کے بچا کھچا وسائل ہی استعمال کرتے ہیں، ان کے پاس نہ بیرونِ ملک شہریت ہوتی ہے اور نہ ہی پلاٹ، کیونکہ انہیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اصل خرابی کی جڑ بیوروکریسی ہے، جو پاک سرزمین کو ناپاک کر رہی ہے۔