واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک وائس آف جرمنی
امریکا میں داخلے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک نیا اور سخت پالیسی فیصلہ سامنے آیا ہے۔ امریکی حکام نے ایک پائلٹ پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت بعض مخصوص ممالک کے شہریوں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے 15 ہزار امریکی ڈالرز بطور ضمانت (بانڈ) جمع کروانا ہوں گے۔
امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ اقدام اُن ممالک کے شہریوں کے لیے کیا گیا ہے جہاں سے لوگ امریکا آ کر مقررہ مدت کے بعد وطن واپس نہیں جاتے، یعنی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
اس پائلٹ پروگرام کا آغاز 20 اگست 2025 سے ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال تک جاری رہے گا۔ پروگرام کے تحت اگر ویزا ہولڈر مقررہ وقت پر امریکا سے واپس چلا جاتا ہے، تو جمع شدہ رقم اسے واپس کر دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امیگریشن نظام کو مؤثر بنانا اور غیرقانونی قیام کی روک تھام ہے۔ پروگرام میں شامل ممالک کی حتمی فہرست تاحال جاری نہیں کی گئی، تاہم اس بات کا عندیہ دیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ امیگریشن ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے