پاکستان اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے )— پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعتراف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدے میں توسیع دینا ان کی جماعت کی سب سے بڑی سیاسی غلطی تھی۔
ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ "ہم اس فیصلے پر قوم سے معافی مانگتے ہیں اور آئندہ اس قسم کے کسی فیصلے کا حصہ نہیں بنیں گے”۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے یہ اعتراف اس وقت سامنے آیا ہے جب جماعت اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے اور عوامی حمایت دوبارہ حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔