لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری )— انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں اہم ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پیرا کو عوامی فلاح و بہبود کا ایک انقلابی منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیرا فورس تجاوزات، ذخیرہ اندوزی، اور منافع خوری کے خاتمے کے لیے ایک موثر اور منظم اقدام ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب پولیس کی جانب سے 3,000 مستعد اہلکاروں کو پیرا کی معاونت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس پیرا کو آپریشنل اور تربیتی امور میں بھی بھرپور مدد فراہم کر رہی ہے۔
ڈی جی پیرا کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے ادارے کے قیام اور مؤثر عمل درآمد کے لیے آئی جی پنجاب کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
