اسلام آباد: افغان ای ویزہ اسکینڈل کے سلسلے میں وزارتِ داخلہ نے بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے اور برطرفیاں کر دی ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری ویزہ سیکشن شریں حنا اصغر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ان کی جگہ شفقت علی چاچٹر کو نیا ڈپٹی سیکرٹری ویزہ تعینات کیا گیا ہے۔جوائنٹ سیکرٹری ایف آئی اے سیکشن عدنان ارشد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ان کی جگہ فلائٹ لیفٹیننٹ عاصم ایوب کو نیا جوائنٹ سیکرٹری ایف آئی اے تعینات کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے ان تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسکینڈل میں اب تک چار ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن میں رشوت مانگنے کے الزامات پر ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔