اٹلی –
دنیا کے مشہور ایڈونچرر اور اسکائی ڈائیور فیلکس بومگارٹنر پیراگلائیڈنگ کے ایک المناک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہ وہی شخص ہیں جنہوں نے 2012 میں خلا کے کنارے (Stratosphere) سے زمین پر چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔حادثہ اٹلی کے شمالی پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں بومگارٹنر پیراگلائیڈنگ کی مشق کر رہے تھے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔فیلکس بومگارٹنر کو "حد سے آگے جینے والا” ایتھلیٹ تصور کیا جاتا تھا۔ ان کا مشہور جملہ، جو ان کے جسم پر ٹیٹو کی صورت میں کندہ تھا، اب ان کی زندگی کا نچوڑ بن گیا:”Born to fly” – "اڑنے کے لیے پیدا ہواان کی موت پر دنیا بھر میں مداح، ایڈونچر کمیونٹی اور کھیلوں کی دنیا غمزدہ ہے۔ انہیں ان کی جرات، حوصلے اور غیر معمولی کارناموں کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
