ایرانی ہلال احمر نے کہا ہے ایرانی تنصیبات پر امریکہ کی حالیہ بمباری کے بعد کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

امریکہ نے یہ بمباری 21 جون کو ایرانی جوہری تنصیبات پر کی تھی۔ اگرچہ ایران کو امریکہ نے دو ہفتوں کی مہلت دے رکھی تھی۔
سربراہ ہلال احمر حسین کولیوند نے کہا ‘خوش قسمتی سے ایرانی جوہری تنصیبات پر ہونے والے امریکی حملوں میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔’