ٹرمپ نےکہا ’’بولسنارو کو رہا کرو یا ٹیریف کا سامنا کرو‘‘برازیلی صدر نے کہا :’’بیرونی مداخلت قبول نہیں کرینگے اور ٹیریف کا شدید جواب دیں گے۔ ‘‘
امریکی صدر ٹرمپ نے اب برازیل پر ۵۰؍فیصد ٹیریف لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس اقدام سے برازیل اور امریکہ کے درمیان ٹھن گئی ہے۔ خیال رہے کہ ٹرمپ کے ’ٹیریف وار‘ چھیڑنے سے پہلے ہی عالمی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اب تک میانمار، لاؤس، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، سربیا، انڈونیشیا، بوسنیا و ہرزیگووینا، جنوبی افریقہ، جاپان، قازقستان، ملیشیا، جنوبی کوریا، تیونیشیا، عراق، سری لنکا وغیرہ کو ٹیریف مکتوب بھیجے جاچکے ہیں۔اس طرح کم و بیش ۱۴؍ ممالک کو اب تک امریکہ کی جانب سے ٹیریف کے متعلق خطوط بھیجے جاچکے ہیں۔