انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری کے زیر قیادت جس میں تمام عہدیداران صدر، نائب صدور، سیکرٹری اور ممبران نے ایک مذمتی قرارداد پیش کی اسرائیل کے خلاف۔ صدر نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ مسلم اُمہ کو آپس میں میل جول بڑھانا، اپنے خیالات کا اظہار، تعلقات میں بہتری لانا اور مسلم اتحاد کو مضبوط کرنا اور اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک قوم بن کر ناصرف ابھرنا ہے بلکہ ایک قوم کے مقاصد کے حصول میں سب نے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔
ندیم نظر نے مذمتی قرارداد میں کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد، اتفاق کو فروغ دیا جاۓ۔ فرقہ واریت سے پاک خیالات اور نظریات کو ابھارا جاۓ۔
جناب صدر صاحب نے کہا کہ امریکہ کا ایران پر حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ایسے اقدام کی مکمل روک تھام ہونی چاہیے۔ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ زیادتی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف امرہکہ نے کوئی روک تھام نہیں کی اور نہ ہی اسرائیل کے حملے کی کوئی جوابی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ لیکن جب ایران نے اپنے حقوق کے تحفظ اور اپنی ملکی سالمیت پر اسرائیلی چوٹ کا جواب دیا تو امریکہ نے فوراً مداخلت کی بلکہ ایران پر حملہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کبھی بھی مسلم امہ کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتا۔ چئیرمین زبیر احمد انصاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ امن اور انسانیت کے تحفظ کو قائم رکھنے کے لئے امریکہ کو جنگی عزائم سے روکنا ضروری ہے۔
لاہور ڈویژن کے صدر ذوہیب رمضان بھٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم حکومت سے التجا کرتے ہیں کہ حکومتی سطح پر امریکہ کے ایران پر حملے کی بھرپور روک تھام کے لئے اقدامات کیۓ جائیں۔ اور اس قسم کے عزائم ملک و قوم کے امن اور تحفظ میں بہت بڑا خطرہ اور نقصان ہے۔
ویمن ونگ لاہور نبیلہ اکبر نے کہا اسرائیل اور امریکہ کا امن خراب کرنے کے گٹھ جوڑ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دیگر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین میں غزہ اور ایران کے معصوم جانوں کا خون کیسے بھول سکتے ہیں۔ اس جارحیت کے خلاف حکومتی سطح پر سخت اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ پاکستان کے عوام اور صحافی برادری یکجا ہو کر امریکہ کے ایران پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری نے اپنی کتاب میں ،اللہ اور سائنس نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چوہدری کو پیش کی۔
