عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے ایک مرتبہ پھر ملک کے طاقتور حلقوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "علی امین فوج کا بندہ ہے، تب مانوں گا کہ عمران خان واقعی آزاد ہے جب علی امین کو ہٹا دے۔” انہوں نے شبلی فراز، عمر ایوب، اور بیرسٹر سیف کو بھی اداروں سے منسلک قرار دیا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ "اس ملک میں نہ حکومت آزاد ہے نہ اپوزیشن، سب غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں، جبکہ سپریم فیلڈ مارشل کے مزے ہیں۔”
انہوں نے پی ٹی آئی پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ "لاہور میں جو کھانے کی دعوتیں ہو رہی ہیں، وہ کس مقصد کے تحت ہیں؟”