عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے.
قیام پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے پاکستان آ کر کراچی کے علاقے کھارادر میں سکونت اختیار کی، اور پھر 1951ء میں ایک چھوٹے سے ڈسپنسری کے ذریعے اپنی سماجی خدمات کا آغاز کیا۔
ایدھی صاحب نے 1957ء میں ایدھی فاؤنڈیشن قائم کی اور اپنی زندگی کے 65 برس انسانیت کی خدمت میں وقف کیے۔
عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی کے دوران نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی انسانیت کی خدمت کی، اور اس کے اعتراف میں انہیں 1989ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ ترین ایوارڈ "نشانِ امتیاز” سے نوازا گیا۔
ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی شامل کیا گیا، کیونکہ انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس چلائی۔
عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016 کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
عبدالستار ایدھی کو نہ صرف سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا بلکہ ان کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان بھی کیا گیا۔