سیلیکون ویلی (مانیٹرنگ ڈیسک)
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے مایہ ناز ٹیکنالوجی ماہر بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق ایک چونکا دینے والی پیش گوئی کی ہے جس نے ٹیکنالوجی اور کاروباری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ AI کا انقلاب دنیا بھر میں ملازمتوں کے نظام کو مکمل طور پر بدل دے گا اور صرف تین اقسام کی نوکریاں ہی اس طوفان سے بچ سکیں گی۔
بل گیٹس نے اپنے حالیہ بیان میں خبردار کیا کہ:
"AI کا دور صرف مستقبل کا تصور نہیں رہا، بلکہ یہ ہماری زندگیوں میں داخل ہو چکا ہے۔ اگر ہم نے فوری طور پر خود کو نہ بدلا تو لاکھوں افراد روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔”