بچوں کے خلاف تشدد `تاریخ کے بدترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ غزہ سب سے زیادہ متاثر، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ خطوں میں غزہ، مغربی کنارا، کانگو، صومالیہ، نائجیریا، اور ہیتی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں

Toggle navigation
بچوں کے خلاف تشدد ۲۰۲۴ء میں بد ترین سطح پر: اقوام متحدہ
بچوں کے خلاف تشدد `تاریخ کے بدترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ غزہ سب سے زیادہ متاثر، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ خطوں میں غزہ، مغربی کنارا، کانگو، صومالیہ، نائجیریا، اور ہیتی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

جمعرات کو جاری اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۴ء میں جنگ زدہ خطے میں بچوں کے خلاف تشدد تاریخ کی بد ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جس میں غزہ اور ویسٹ بینک، کانگو، صومالیہ، نائجیریا اور ہیتی سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو غطریس کی سالانہ رپورٹ میں۱۸؍ سال سے کم عمر بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں میں، ہولناک۲۵؍ فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ گزشتہ سال ۲۰۲۳ء میں یہ اضافہ ۲۱؍ فیصد تھا۔غطریس نے کہا کہ ۲۰۲۴ء میں بچوں کو بے رحم حملوں کی سب سے زیادہ قیمت چکانی پڑی۔ انہوں نے جنگ کی ان حکمت عملیوں کا حوالہ دیا جن میں بچوں پر حملے، آبادی والے علاقوں میں تباہ کن ہتھیاروں کا استعمال، اور بچوں کو منظم طریقے سے جنگ میں استعمال کرنا شامل ہیں۔ بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں کے ۴۱؍ ہزار ۳؍ سو ۷۰؍ واقعات درج کئے گئے۔ ان خلاف ورزیوں میں بچوں کے قتل، اپاہج کرنے، بھرتی کرنے، اغوا کرنے، جنسی تشدد، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے اور امدادی رسائی روکنے جیسے واقعات شامل ہیں۔