بھارت نے مبینہ طور پر اپنے پڑوسی ملک میانمار میں دراندازی کرتے ہوئے یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (اُلفا) کے کیمپ پر ڈرون حملے کیے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اُلفا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے سرحد پار حملے میں تنظیم کے تین اعلیٰ کمانڈرز کو ہلاک کر دیا جبکہ متعدد افراد اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔اُلفا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے اروناچل پردیش کے کیمپوں سے یہ کارروائی کی، اور بدلہ لینے کا اعلان بھی کیا ہے۔اگرچہ بھارتی فوج یا سرکاری حکام کی جانب سے حملے کی تصدیق نہیں ہوئی، مگر بھارتی میڈیا کے مطابق ساگاینگ، میانمار میں 150 اسرائیلی ساختہ ڈرون استعمال کیے گئے۔واضح رہے کہ اُلفا، بھارتی ریاست آسام کی آزادی کے لیے سرگرم ایک مسلح علیحدگی پسند تنظیم ہے، جس کی سرگرمیاں بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔
