جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے آج صبح سویرے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات شروع کرے۔
کورنیلیس نے ایک بیان میں لکھا ہے کہ آج صبح جرمن حکومت کی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے دوران، "چانسلر میرز نے ایران سے اس تنازع کے سفارتی حل کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "وفاقی حکومت کا خیال ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے اہم حصے فضائی حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ نقصان کا صحیح اندازہ بعد کے مرحلے میں ہی ممکن ہو گا”۔