ریاض (ویب ڈیسک) –
سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار نان پرافٹ سیکٹر نے گزشتہ سال 18 فلاحی انجمنوں کے خلاف خیراتی عطیات کے نظام کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہے۔ ان میں بعض پر مالی جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ایک انجمن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو برطرف بھی کیا گیا۔
مرکز کا کہنا ہے کہ وہ عطیات کے استعمال پر مکمل نظر رکھتا ہے تاکہ یہ مستحقین تک شفاف انداز میں پہنچیں۔ یہ نگرانی مختلف سیکیورٹی، احتسابی اور عدالتی اداروں کے تعاون سے کی جاتی ہے۔سعودی کابینہ کی جانب سے حال ہی میں خیراتی عطیات کے نظام کی منظوری دی گئی ہے، جس میں 23 دفعات شامل ہیں۔ اس نظام کا مقصد ہے کہ:
عطیات قانونی دائرے میں رہ کر جمع کیے جائیں
یہ عطیات صرف متعین مقاصد کے لیے خرچ ہوں
غیر مجاز افراد یا اداروں کو عطیات سے باز رکھا جائے
مالی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کو روکا جا سکے
