مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) –
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے رہنما اصول جاری کر دیے ہیں تاکہ مسجد الحرام میں عبادت کے دوران زائرین کو کسی قسم کی مشقت یا پریشانی کا سامنا نہ ہو اور وہ یکسوئی سے عبادت انجام دے سکیں۔وزارت نے زائرین کو سمارٹ بیگ استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ وہ صرف ضروری اشیا اپنے ساتھ رکھیں اور غیرضروری سامان کی مشقت سے بچ سکیں۔اہم ہدایات:
زائرین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مسجد الحرام میں داخلے سے قبل ہلکا پھلکا، پرس نما بیگ رکھیں۔
بیگ میں صرف یہ اشیا رکھیں:
شناختی دستاویزات
موبائل فون
ماسک
سینیٹائزنگ ٹشو پیک
غیر ضروری اشیا ساتھ لے جانے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے توجہ عبادت سے ہٹ سکتی ہے۔وزارت نے وضاحت کی ہے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں لاکرز کی سہولت دستیاب ہے، جہاں زائرین اپنا اضافی سامان محفوظ طور پر رکھ سکتے ہیں۔
تاہم، زائرین کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ زیادہ سامان اپنے کمروں میں ہی چھوڑ دیں تاکہ وہ ذہنی سکون کے ساتھ عمرہ ادا کر سکیں۔
