اسلام آباد – سپریم کورٹ میں زیر سماعت ایک اہم کیس کی عدالتی دستاویزات کوریئر سروس کی گاڑی سے چوری ہو گئیں۔ عدالت کے کورٹ ایسوسی ایٹ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ فریق کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق یہ دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد سپریم کورٹ بھیجی جا رہی تھیں، جنہیں کوریئر سروس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔ دورانِ سفر کوریئر کمپنی کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے چھین لیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کے ساتھ کیس سے متعلق اہم عدالتی دستاویزات بھی چوری ہو گئیں۔کورٹ ایسوسی ایٹ نے فریق کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد نئی درخواست عدالت میں جمع کرائیں تاکہ عدالتی کارروائی میں تعطل نہ آئے۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے کے پیچھے کون ملوث ہے اور آیا ایف آئی آر درج کی گئی ہے یا نہیں، تاہم دستاویزات کی سیکیورٹی سے متعلق سوالات نے عدالتی نظام اور کوریئر خدمات کی کارکردگی پر سنجیدہ تحفظات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ

پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن.
پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 55 ہزار سے زائد مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت دیگر شہروں میں بجلی چوری میں ملوث 37 ہزار 756 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 34 ہزار 641 مقدمات کے چالان مکمل کر لیے…

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ لاھور پر قائم کر دیا گیا۔
لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی سے) *سی ٹی او لاھور ڈاکٹر اطہر وحید کا بڑا اقدام، پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ لاھور پر قائم کر دیا گیا، جس کا افتتاح سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے کیا۔ شہری اب بیرون ملک روانگی سے قبل…

روس کی ’قدامت پسند دوست‘ نئی ویزا اسکیم، مغربی دنیا کے ناراض شہریوں کے لیے نئی پناہ گاہ؟
ماسکو (بین الاقوامی ڈیسک) — روس نے ایک منفرد اور متنازع ویزا اسکیم متعارف کروا دی ہے، جس کا مقصد مغربی دنیا کے ان شہریوں کو راغب کرنا ہے جو اپنے ممالک کی لبرل یا ’ووک‘ پالیسیوں سے ناخوش ہیں۔ اس نئی پالیسی کو غیر رسمی طور پر "اینٹی وُوک ویزا” اور سرکاری طور پر…

پنجاب بھر میں گرجا گھروں میں عباداتی تقاریب، سیکیورٹی ہائی الرٹ پر — آئی جی پنجاب کی سخت ہدایات
لاہور: پنجاب بھر بشمول لاہور کے تمام گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی عباداتی دعائیہ تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔…
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نے مذمتی قرارداد پیش کی۔
پاکستان لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فرزانہ چوہدری سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری کے زیر قیادت جس میں تمام عہدیداران صدر، نائب صدور، سیکرٹری اور ممبران نے ایک مذمتی قرارداد پیش کی اسرائیل کے خلاف۔ صدر نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ مسلم اُمہ کو آپس میں میل جول بڑھانا، اپنے خیالات…
ایران پر امریکی حملوں کے سلسلے میں روسی وزارت خارجہ کا بیان
روس نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد 22 جون کی صبح سویرے کیے گئے اسلامی جمہوریہ ایران کی متعدد جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی سختی سے مذمت کی ہے۔ ایک خودمختار ریاست کی سرزمین پر میزائل اور فضائی حملوں کا یہ لاپرواہی فیصلہ، پیش کردہ جوازوں سے قطع نظر، بین الاقوامی قانون،…