برلن/دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) — جرمنی نے اسرائیل کی جانب سے شام میں حالیہ فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو کسی صورت خطے کی کشیدگی کا میدان جنگ نہیں بننے دینا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈے فل نے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ "دمشق سمیت اسرائیلی فضائی حملوں کے تناظر میں ہم تمام مقامی اور بین الاقوامی فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو شام میں استحکام اور سیاسی منتقلی کے عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔”یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے بدھ کے روز دمشق، صدارتی محل کے نواحی علاقوں اور جنوبی شام میں شدید فضائی کارروائیاں کیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد جنوبی شام میں دروز برادری کو تحفظ فراہم کرنا تھا، جنہیں حالیہ دنوں میں عسکری جھڑپوں کا سامنا ہے۔شامی حکومت نے اسرائیلی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی "واضح خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے شامی سرکاری افواج پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی شام میں تنازعہ کے علاقوں سے پیچھے ہٹ جائیں اور کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں۔شام کے جنوبی صوبے سویدا میں 13 جولائی سے بدو قبائل اور دروز عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جن کے نتیجے میں اب تک درجنوں شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومتی فورسز کی جانب سے شہر پر قبضے کی کوششوں کے جواب میں اسرائیل نے درعا اور دمشق میں شامی افواج کو نشانہ بنایا۔تاہم بدھ کے روز شامی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ سویدا میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کی 14 شقیں ہیں۔ ان شقوں میں فوری جنگ بندی اور شامی ریاست و دروز عمائدین پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی کا قیام بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ شام میں دروز اقلیت کی آبادی تقریباً سات لاکھ کے قریب ہے، جن میں سے زیادہ تر سویدا گورنریٹ میں مقیم ہیں۔

متعلقہ

روس افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
ماسکو: روس نے افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد روس پہلا ملک بن گیا ہے جس نے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی حکومت کو قبول کیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کرلی ہیں۔ اس حوالے سے…

بھارت کا ہائپرسونک میزائل ET-LDHCM کا کامیاب تجربہ — روسی "زرکون” کو پیچھے چھوڑنے کا امکان
نئی دہلی، بھارت نے دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے جدید ترین ہائپرسونک کروز میزائل ET-LDHCM کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یہ میزائل ڈی آر ڈی او (ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن) نے خفیہ پروجیکٹ "وشنو” کے تحت تیار کیا ہے۔️ بھارتی میڈیا رپورٹس (ایکنامک ٹائمز، مَتھروبھومی) کے مطابق،…

امریکی حملے کے بعد ایران کی سخت جوابی چال: پارلیمنٹ نے آبنائے ہُرمز بند کرنے کی منظوری دے دی
تہران کی پارلیمنٹ کے ایوان میں غیر معمولی سنّاٹا تھا۔ کچھ روز پہلے امریکی اسٹیلتھ طیاروں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کاری ضربیں لگائیں، اور اس کے بعد پورے ملک میں ایک غیر یقینی فضا قائم ہو گئی۔ ایوان میں موجود ہر رکن جانتا تھا کہ آج کا دن معمول کا دن نہیں ہے۔…

پھنس گئے ہیں نیتن یاہو!
تحریروترتیب (کنٹری ہیڈپاکستان محمدسلیم ) ایران اسرائیل جنگ کا آج دسواں دن ہے۔ اب تک کی جنگ میں جتنا شور میزائلوں اور راکٹوں سے ہوا اُتنا ہی اُن سیاسی بیانوں سے بھی ہوا جو اسرائیلی اور امریکی حکمرانوں نے دیئے ہیں ایران اسرائیل جنگ کا آج دسواں دن ہے۔ اب تک کی جنگ میں جتنا شور…
ایران کا ایک اور F-35 طیارہ گرانے کا دعوی.
۔ایرانی فورسز کے مطابق اب تک اسرائیل کے چار F-35 طیارے گرائے جا چکے ہیں ۔امریکی ساختہ F-35 کے شیئرز گرنے لگے مزید ایران :فوجی دستوں کے رات کے گشت میں اضافہ ایران

حکومت کا ایک اور پیٹرول بم تیار۔۔۔ قیمتوں میں اضافے کا خدشہ!
عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا…