اسرائیلی حکومت دہائی دینے لگی ہے کہ ایران ہمارے شہریوں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس قسم کا بین و بُکا وہی کرتا ہے جو جنگی محاذ پر یا دفاعی اقدامات میں کمزور پڑ رہا ہو۔

Toggle navigation
شاہ کے بیٹے کا اقتدار کبھی قبول نہیں کرینگے ایرانی عوام
اسرائیلی حکومت دہائی دینے لگی ہے کہ ایران ہمارے شہریوں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس قسم کا بین و بُکا وہی کرتا ہے جو جنگی محاذ پر یا دفاعی اقدامات میں کمزور پڑ رہا ہو۔

اسرائیل امریکہ کے خلاف روس، چین، شمالی کوریا وغیرہ ملکوں نے ایران کی حمایت میں کھڑے رہنے کا اشارہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ جتنا بڑا جھوٹ تھا کہ انہوں نے ہند پاک میں جنگ نہیں ہونے دی یا جنگ بندی کرا دی اس سے بڑا جھوٹ امریکی وزیر خارجہ کا ہے کہ ان کے ملک کو خبر نہیں تھی کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے والا ہے۔ دوسری بات یہ کہ اگر امریکہ اس حملے سے باخبر نہیں تھا تو ڈونالڈ ٹرمپ یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ایران کو کافی وقت دیا، اب بھی وقت ہے کہ وہ معاہدہ کرلے ورنہ اس کو سنگین ترین حالات سے دو چار ہونا پڑے گا؟ تیسری بات یہ کہ اگر اسرائیل نے اچانک حملہ کرکے ایران کا سب کچھ تباہ کر دیا تو ایران مسلسل میزائیلیں کیسے برسا رہا ہے؟
ذرا یاد کیجئے ۱۹۶۷ء میں اسرائیل نے اچانک حملہ کرکے مصر کی فضائی طاقت کو بالکل مفلوج کر دیا تھا اور پھر ۱۹۷۱ء میں اس نے اپنی قوت دوبارہ حاصل کی تھی۔ پہلے مرحلے میں جنگ بھی جیتی تھی مگر دوسرے مرحلے میں بڑی طاقتوں نے مصر کی جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں تبدیل کر دیا تھا۔