شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اہم اجلاس آج سے چین کے شہر تیانجن میں شروع ہو رہا ہے، جس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اس اجلاس کے دوران اسحاق ڈار کی تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، جس کے باعث علاقائی سفارت کاری کے تناظر میں اجلاس کو خاص اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔