اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خصوصاً تجارت، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ ایوانِ صدر میں پاکستان میں آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر محترمہ آندریا وِکے کی الوداعی ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔صدرِ مملکت نے سفیر آندریا وِکے کی جانب سے اپنے دورِ سفارت کے دوران پاک-آسٹریا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنی سیاحت کی وسیع صلاحیتوں کا حامل ملک ہے اور آسٹریا کو خاص طور پر الپائن سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جس میں آسٹریا کو خاص مہارت حاصل ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے انسانی وسائل سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔صدر مملکت نے محترمہ آندریا وِکے کو ان کے کامیاب سفارتی دور کی تکمیل پر مبارکباد دی اور ان کے آئندہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ

بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع کر دی
نان فائلر سے 0.8 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا، فائلر کو اے ٹی ایم سے یومیہ 50 ہزار روپے نکالنے کی اجازت ہوگی اسلام آباد:(محمد سلیم سے ) وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے بینک ٹرانزیکشن پر اضافی شدہ ٹیکس کی وصولی شروع کردی ہے جہاں حکومت کی جانب سے…

خبر: سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کا دورہ، اسپتال میں داخل
لاہور: سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق، عاصم بخاری کے پھیپھڑے بھی مکمل طور پر کام نہیں کر رہے تھے، تاہم بروقت طبی امداد کے باعث ان کی طبیعت…
ایران پر حملے کو ’یو این چارٹر‘ کی سنگین خلاف ورزی ہے،امریکی کارروائی پرچین کی شدید مذمت ۔
چین کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایران میں جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیجنگ نے تمام فریقین خصوصاً اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کریں۔ وزارت خارجہ کی…
فلم ’’وار۲‘‘ میں ایکشن اور کہانی پر غیر معمولی توجہ دی گئی ہے: ایان مکھرجی
ایان مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پوری توجہ ’’وار۲‘‘ کی کہانی کوتیار کرنے پر دی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ فلم میں ایسا ٹکراؤ ہو جو ہندوستانی سینما کے دو بڑے ستاروں ، ریتک روشن اور این ٹی آرکو آمنے سامنے لانےکیلئے کافی بڑا ہو۔ یش راج فلمز کی ’’وار۲‘‘، جس کی…

افغانستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت، علاقائی استحکام کیلئے سنگین خطرہ قرار
افغانستان کی طالبان حکومت نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ افغان وزارت خارجہ نے بیان میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خطے میں عدم استحکام کے مزید پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان…