واشنگٹن/کیلیفورنیا: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے امریکا میں مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی۔یہ ملاقات منگل کے روز کیلیفورنیا میں ہوئی، جس کے بعد رچرڈ گرینل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے عمران خان کے بیٹوں کو حوصلہ بلند رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے متاثر ہو رہے ہیں — "آپ اکیلے نہیں ہیں۔”عمران خان کے بیٹے مئی 2024 میں پہلی بار اپنے والد کی حراست پر کھل کر سامنے آئے تھے۔ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد احتجاج سے متعلق انسدادِ دہشت گردی کے مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔امریکا میں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کی مہم میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود بھی سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں، جو یو ایس کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) کے نائب چیئرمین بھی ہیں۔ڈاکٹر آصف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عمران خان کے بیٹوں اور رچرڈ گرینل کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں قاسم اور سلیمان پر فخر ہے جو اپنے والد کی رہائی کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے رچرڈ گرینل کو "انصاف اور اصولوں کے ساتھ کھڑے ہونے” پر سراہا اور پی ٹی آئی بانی عمران خان کی رہائی کے لیے وسیع تر اتحاد پر زوردیا ہے ۔

متعلقہ
امریکہ میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا غیررسمی ملاقات میں صحافیوں سے دو ٹوک مکالمہ
واشنگٹن ڈی سی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی فوجی اور سویلین قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ تاہم ان کے دورے کا اہم ترین اور غیر رسمی لمحہ اُس وقت آیا جب انہوں نے واشنگٹن میں…
جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی، ایران عدم استحکام کا سبب قرار
جی سیون ممالک کا ایران اور اسرائیل کی جنگ میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بیان سامنے آگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت کی گئی ہے اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے جبکہ جی 7 کے مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع…
92 سالہ صدر پول بئیا کی ایک اور مدت کی خواہش، 43 سال اقتدار کے بعد بھی "عوامی خدمت” کا جذبہ برقرار
یاوونڈے (بین الاقوامی ڈیسک)کیمرون کے 92 سالہ صدر پول بئیا، جو گزشتہ 43 سالوں سے مسلسل اقتدار میں ہیں، نے ایک بار پھر عندیہ دیا ہے کہ وہ 2025 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں، تو وہ مزید پانچ سال کی مدت کے لیے صدر بن…

غزہ میں جنگ بندی کی اُمید مگر حملوں میں شدت
تل ابیب کی ظالمانہ کارروائی میں ۲۴؍ گھنٹوں میں ۱۳۸؍ افراد نے جام شہادت نوش کیا، جنگ بندی کی تجویز پر حماس کے مثبت جواب کی امید غزہ میں ۶۰؍ دن کی جنگ بندی کی امیدوں کے بیچ تل ابیب نے اپنی ظالمانہ کارروائیوں میں جمعہ کو اور بھی شدت پیدا کردی۔ جمعہ کو صبح…

تحفظ کی ذمہ داری کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل اسمبلی میں سیکرٹری جنرل کے ریمارکس۔
بیس سال پہلے، رہنما 2005 کے عالمی سربراہی اجلاس میں جمع ہوئے اور نسل کشی، جنگی جرائم، نسلی صفائی اور انسانیت کے خلاف جرائم سے آبادی کو بچانے کا عہد کیا۔ایسا کرتے ہوئے، انہوں نے تسلیم کیا کہ خودمختاری نہ صرف حقوق بلکہ ذمہ داریاں بھی رکھتی ہے — سب سے پہلے اور سب سے…