اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)
عوام اور تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان کی جانب سے زور دار مطالبہ سامنے آیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے قریبی رفقاء اور فیصلوں کے گواہان قوم کے سامنے آ کر واضح کریں کہ چیئرمین عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں کن امیدواروں کے نام تجویز کیے تھے اور کن افراد کو سختی سے سینیٹ ٹکٹ دینے سے منع کیا تھا۔
عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پارٹی میں وہ تمام اقدامات ہو رہے ہیں جن سے چیئرمین عمران خان نے بارہا منع کیا تھا۔ ایسے میں وقت کی ضرورت ہے کہ وہ تمام افراد جو خان صاحب کی ہدایات سے باخبر تھے، قوم کے سامنے قسم کھا کر ان کے اصل بیانیے کو بیان کریں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندرونی فیصلوں میں شفافیت اور نظریاتی بنیادوں پر فیصلے ہی تحریک انصاف کی اصل طاقت رہے ہیں، لیکن حالیہ سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم نے پارٹی کے اندر سوالات کو جنم دیا ہے۔
عوام کی خواہش ہے کہ خان صاحب کے وژن سے انحراف کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور اصل حقائق سامنے لا کر پارٹی کو اس راستے پر واپس لایا جائے جس پر عمران خان نے اسے گامزن کیا تھا۔