لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی سے)
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق، صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج رات چھتیں گرنے کے تین الگ الگ واقعات پیش آئے جن میں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو بھی ریکور کر لیا گیا ہے۔
