لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)
لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی کو حلف لینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
درخواست گزار منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس خالد اسحاق نے سماعت کی۔ جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر پیش نہیں ہو سکے، لہٰذا کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے۔
عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر حلف لینے کا عمل روکا جائے کیونکہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کی جا چکی ہے، اور اس درخواست پر فیصلہ آنے تک حلف نہ لیا جائے۔
درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔