اسلام آباد (محمد سلیم سے ) – ملک بھر میں جاری شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 54 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 227 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک مون سون بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 178 ہو چکی ہے، جن میں 85 بچے بھی شامل ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 491 ہو گئی ہے۔ہلاکتوں کی بڑی وجوہات میں مکانات گرنے، کرنٹ لگنے اور سیلابی ریلے شامل ہیں۔راولپنڈی و اسلام آباد میں ایمرجنسی صورتحال دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات سے جاری موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی مفلوج کر دیے ہیں۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے جس کے بعد خطرے کے الارم بجا دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے قریبی آبادیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں 250 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، تیراکی اور کشتی رانی پر پابندیمون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات، کھلی جگہوں یا سڑکوں پر جمع شدہ بارش کے پانی میں نہانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔یہ پابندیاں دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق 30 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔

متعلقہ

سردرد کا علاج ہومیوپیتھک ادویا ت کے ساتھ
سردرد کی اقسام اور ہومیوپیتھی سردرد ایک عام بیماری ہے جو کئی وجوہات کی بنا پر ہو سکتی ہے۔ ہومیوپیتھک طریقہ علاج ان افراد کے لئے بہت موثر ثابت ہو سکتا ہے جو سردرد کے دائمی مسائل سے دوچار ہیں۔ مؤثر ہومیوپیتھک ادویات ذیل میں 10 ہومیوپیتھک ادویات کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے جو…

’’ایران اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات بحال ہونے چاہئیں‘‘
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ تنازع کے تمام فریق ایک قدم پیچھے ہٹیں اورگفتگو کی طرف لوٹیں۔ برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفاتر سے اتوار کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے زور دے کر کہا کہ اگر ایران نے…
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی صحافیوں سے ملاقات، طارق ورک کے ساتھ پیش آئے واقعے پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد (محمد سلیم سے )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے صدر طارق علی ورک کے ساتھ تھانہ نیو ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے وقار، آزادی…
ایران: اسرائیلی حملے میں خاتون کراٹے چیمپئن جاں بحق
ایرانی کراٹے فیڈریشن نے ہیلینا غولامی کی شہادت کی تصدیق کردی تہران: ایرانی صوبے لرستان سے تعلق رکھنے والی معروف کراٹے کھلاڑی ہیلینا غولامی حالیہ اسرا_ئیلی حملوں میں جاں بحق ہو گئیں۔ ہیلینا غولامی نہ صرف کراٹے کی ماہر کھلاڑی تھیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر بھی جانی جاتی تھیں۔…

اسلام آباد میں سی ڈی اے کے تحت کمرشل پلاٹس کی شفاف نیلامی جاری – سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی
اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس اور بلیو ایریا کے پارکنگ پلازہ کی دکانوں کی شفاف نیلامی کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔ اس نیلام عام کا انعقاد کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیرِ انتظام 15 سے 17 جولائی تک جناح کنونشن سینٹر…
پاک–بھارت کشیدگی: انڈس واٹر ٹریٹی پر بھارت کا موقف
بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ انڈس واٹر ٹریٹی کو مستقل طور پر بحال نہیں کریں گے، بھارت نے پانی کو internal استعمال کے لیے راجستھان منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے مزید ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں: اسرائیلی مشیر قومی سلامتی