اسلام آباد:وائس آف جرمنی بیورو رپورٹ محمد سلیم
تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے دیے گئے چیلنج کا مولانا فضل الرحمن کے بھائی انجینئر ضیاءالرحمن نے سخت الفاظ میں جواب دے دیا۔
انجینئر ضیاءالرحمن نے ایک وڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا:”میری حسرت ہے کہ وہ ویڈیوز ریلیز ہو جائیں جن میں آپ (علی امین) اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پکڑ رہے تھے۔ آپ اپنے لیڈر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہن علیمہ خان کو گالیاں دے رہے تھے۔”
انہوں نے الزام عائد کیا کہ علی امین نے نہ صرف عمران خان کی رہائی کی تحریک کو سبوتاژ کیا بلکہ پارٹی ورکرز کو اسلام آباد میں چھوڑ کر خود پشاور چلے گئے۔
ضیاءالرحمن کا کہنا تھا:”جب آپ کا بھائی امیدوار تھا، اُس وقت جمعیت علمائے اسلام نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا۔ جو شخص پارٹی کے لیڈر کا سودا کرتا ہے، قیادت کو گالیاں دیتا ہے، پارٹی کو تقسیم کرتا ہے — ورکرز فیصلہ کریں کہ منافق وہ ہوتا ہے یا وہ جو سچ بولے۔”
انہوں نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار سے باہر نکالا اور "سڑک پر کھڑا کیا”، اور علی امین کی "مقابلہ” کرنے کی بات کو چیلنج دیتے ہوئے کہا:”مقابلہ کی بات کرتے ہو؟ میں تمہیں چیلنج کرتا ہوں!”
"مقابلہ کی بات کرتے ہو؟ میں تمہیں چیلنج کرتا ہوں!”
یہ بیان موجودہ سیاسی فضا کو مزید گرما دے گا، جہاں الزامات، چیلنجز اور جوابی بیانات کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔