لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مون سون بارشوں، نکاسی آب، مہنگائی کنٹرول اور تجاوزات کے خاتمے سے متعلق حکومتی اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔مون سون بارشیں اور احتیاطی تدابیر:
اس وقت پاکستان میں شدید مون سون کی لہر جاری ہے
مختلف شہروں میں سینکڑوں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
بارشوں سے جاں بحق افراد سے تعزیت کا اظہار
عوام سے اپیل: بجلی کی تاروں سے دور رہیں، مکمل احتیاط برتیں.عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ترقی، شفافیت اور عوامی فلاح پر مبنی ایک جدید اور فعال انتظامی ڈھانچے کی بنیاد رکھی جا رہی ہے
