اکثرو بیشتر آپ نے موٹروے پر سفر کے دوران شہریوں کی جانب سے کسی سروس ایریا میں اپنی قیمتی اشیاء بھول جانے کا سنا ہوگا لیکن ایک شہری موٹروے پر سفر کے دوران اپنی اہلیہ کو بھی بھول کر چلتا بنا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوجرانوالا کا رہائشی ایک شخص اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار میں کراچی کا سفر کررہا تھا، یہ فیملی نماز کیلئے جڑانوالا سروس ایریا میں رُکی جہاں شوہر نے اپنی نمازپہلے ختم کر لی جس کے بعد وہ کار میں بیٹھا اور چلتا بنا۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 20کلو میٹر دور جا کر اس شخص کو خیال آیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو تو سروس ایریا میں ہی بھول گیا جس کے بعد اس شخص نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کرکے مدد طلب کی۔
اس پر موٹروے پولیس نے ضروری تصدیق کے بعد بیوی کو اس کے شوہر کے پاس پہنچا دیا۔
♦️آپ اس پر کیا کہیں گے زیادہ سے زیادہ ری ایکٹ کر کے بتائیں۔ویسے کٹ تو بہت لگی ہوگی بیچارے کی😝