لاہور (نمائندہ خصوصی) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ انصاف کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں انصاف کی اہمیت اور حکومت پنجاب کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا: "جہاں انصاف کا چراغ بجھ جائے، وہاں ظلم کی تاریکی پورے معاشرے کو نگل لیتی ہے۔ انصاف وہ سورج ہے جس کی روشنی کے بغیر کسی قوم کی تقدیر کبھی روشن نہیں ہو سکتی۔”وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ: "جہاں ناانصافی ہو، وہاں بداعتمادی، نفرت، فتنہ اور انتشار جنم لیتے ہیں۔ ناانصافی نہ صرف فرد کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے۔”انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ: "اگر انصاف نہ ہو تو ترقی اور خوشحالی ادھورے خواب بن جاتی ہے۔ انصاف کی روشنی ہر فرد کی زندگی روشن کر سکتی ہے۔”وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی حکومت کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:”پنجاب میں انصاف اور مساوات کو ترجیح دینا میرا عزم ہے۔ ناانصافی کے سدباب کے لیے پیرا جیسے ادارے قائم کیے ہیں، اور حکومت کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ہر فرد کو بلاامتیاز حقوق اور انصاف کی فراہمی ہے۔”آخر میں مریم نواز شریف نے کہا:”انصاف قائم رکھنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور ہمارا عہد بھی۔”عالمی یومِ انصاف پر ان کا یہ پیغام واضح کرتا ہے کہ حکومت پنجاب شہریوں کو منصفانہ اور مساوی حقوق کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 36 افسران گریڈ 20 میں ترقی پا گئے.
لاہور(فرزانہ چوہدری)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دی سیکرٹری قانون پنجاب محمد آصف بلال لودھی گریڈ 20 میں ترقی پا گئے عامر خٹک کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی سمیرا ناز ملک گریڈ 20 میں ترقی پانے والی خواتین افسران میں شامل محمد علی عامر کو گریڈ 20 میں…

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ پٹی میں فائرنگ اور فضائی حملوں میں دوبارہ شدت آنے کی اطلاعات ملی ہیں، جس سے شہری آبادی شدید متاثر ہوئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ انسانی زخم مزید سنگین ہو چکے ہیں۔ مزید بجٹ میں 1240 ارب روپے ترقیاتی بجٹ رکھا ہے.وزیر خزانہ پنجاب
پرتگال کے سفارتخانے میں پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر قومی دن منایا گیا
پاکستان : اسلام آباد میں پرتگال کے سفارت خانے نے پرتگال کا قومی دن شان و شوکت اور سفارت کاری کے ساتھ منایا، جس میں پرتگال اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔ یادگاری تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور پرتگال…

ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے: محسن نقوی
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے۔ امریکا کے یومِ آزادی پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر و سفارتی حکام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ جاری کیے…
Tips for finding success with local sex hookups
Tips for finding success with local sex hookups I’m a specialist "super author” whom specializes in dating content. I desired to write a write-up on how to find local sex hookups. there are many things you need to do in an effort to find success with local sex hookups. first, you will need to be…

شاہ سلمان ریلیف سینٹر اور پاکستان کے درمیان امدادی منصوبوں کے معاہدوں کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد شاہ سلمان ریلیف سینٹر کل بروز منگل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ کئی معاہدات اور عملی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔ اس تقریب میں پاکستان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر جناب نواف بن سعید المالکی، پاکستانی حکام اور بین الاقوامی اور مقامی انسانی تنظیموں کے شراکت داروں…