تہران (نمائندہ خصوصی) — وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر اتوار کے روز ایران پہنچ گئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق محسن نقوی پیر کو تہران میں منعقد ہونے والی سہ ملکی وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔
کانفرنس میں زائرین کی سیکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی تعاون جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ محسن نقوی اپنے دورے کے دوران ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایرانی حکام کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔