اسلام آباد – ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اس وقت بھارت سے کسی قسم کی دو طرفہ بات چیت یا ملاقات کا خواہاں نہیں ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ بھارت، خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرے اور دہشت گردی کے نیٹ ورکس کی پشت پناہی بند کرے۔