اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے خسارے سے نکلنے اور سروس کو بہتر بنانے کے لیے مزید 11 مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جن ٹرینوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں:ہزارہ ایکسپریس ۔بہاؤ الدین ذکریا ایکسپریس۔ملت ایکسپریس۔راول ایکسپریس۔بدر ایکسپریس۔غوری ایکسپریس۔راوی ایکسپریس۔تھل ایکسپریس۔فیض احمد فیض ایکسپریس۔موہنجو داڑو ایکسپریس۔شامل ہیں۔یہ فیصلہ وزارت ریلوے کی ہدایات پر کیا گیا ہے تاکہ ریلوے کی سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ نجی شعبے کی شمولیت سے نہ صرف ٹرینوں کی حالت بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ مسافروں کو معیاری سہولیات کی فراہمی بھی ممکن ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ٹرینیں نجی شعبے کے سپرد کی جا چکی ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔