اسلام آباد/لندن:
پاک فضائیہ کے چار طیارے برطانیہ کے معروف رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) 2025 میں شرکت کے لیے آر اے ایف فیئر فورڈ پہنچ گئے۔

ایئر شو میں شامل پاک فضائیہ کے طیاروں میں:
2 جے ایف 17 تھنڈر (نمبر 8 اسکواڈرن)
1 سی 130 ہرکولیس (نمبر 6 اسکواڈرن)
1 آئی ایل 78 ایئر ٹینکر (نمبر 10 اسکواڈرن) – لاجسٹک سپورٹ کے لیے شامل

ریاٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، ان طیاروں کی آمد شو کے آغاز سے قبل ہی شروع ہوچکی ہے۔ ایئر شو کا باقاعدہ آغاز 18 جولائی 2025 سے ہوگا۔
منفرد مارکنگز اور ڈیزائن:
سی 130 طیارے کے اگلے حصے پر شاہین کی خوبصورت پینٹنگ کی گئی ہے۔
طیارے کی دم پر پاک فضائیہ کے مختلف طیاروں اور ڈرونز کی تصویری جھلکیاں بنائی گئی ہیں۔
ایک جے ایف 17 تھنڈر طیارے کو بھی مخصوص، دلکش مارکنگز کے ساتھ سجایا گیا ہے۔
رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو دنیا کا سب سے بڑا فوجی ایوی ایشن شو ہے، جہاں دنیا بھر سے جدید جنگی طیارے اور عسکری مہارت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ پاک فضائیہ کی شرکت عالمی سطح پر پاکستان کے ایوی ایشن مہارت، تخلیقی صلاحیت اور دفاعی صلاحیت کا مظہر ہے۔
