چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ زراعت، صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
یہ بیان تیانجن میں چینی وزیرِ خارجہ اور ان کے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔
وانگ یی نے کہا کہ چین پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان ملک میں موجود چینی عملے، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔
