اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (WHO) نے، گاوی (Gavi) کے تعاون سے، پاکستان کے ای پی آئی (Expanded Programme on Immunization) پروگرام کو 800 سے زائد موٹرسائیکلیں فراہم کی ہیں تاکہ ملک بھر کے 65 ترجیحی اضلاع میں ویکسینیٹرز کو دور دراز اور مشکل علاقوں تک رسائی میں مدد دی جا سکے۔ ان اضلاع میں 3 کروڑ 25 لاکھ سے زائد آبادی رہتی ہے۔
تقسیم کے منصوبے کے تحت:
سندھ کے 21 اضلاع میں 300 موٹرسائیکلیں
پنجاب کے 10 اضلاع میں 200 موٹرسائیکلیں
بلوچستان کے 24 اضلاع میں 108 موٹرسائیکلیں
آزاد کشمیر کے 4 اضلاع میں 80 موٹرسائیکلیں
اسلام آباد کے 2 اضلاع میں 80 موٹرسائیکلیں
گلگت بلتستان کے 4 اضلاع میں 60 موٹرسائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔یہ گاڑیاں مارچ 2025 سے مرحلہ وار ویکسینیٹرز کو فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ ان علاقوں میں خدمات انجام دے سکیں جہاں زیرو ڈوز (جن بچوں نے کبھی ویکسین نہیں لی) یا جزوی ویکسینیشن والے بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ڈبلیو ایچ او کی تکنیکی مدد سے یونین کونسل سطح پر تیار کیے گئے مائیکرو پلانز کے مطابق، یہ اقدام برابری کی بنیاد پر ہر بچے تک پہنچنے کے مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ڈبلیو ایچ او پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر داپینگ لو نے کہا: “یہ موٹرسائیکلیں اُن ویکسینیٹرز کے لیے مدد فراہم کریں گی جو دن رات محنت کرتے ہیں تاکہ وہ ہر بچے تک پہنچ سکیں۔ ہر 10 سیکنڈ میں ویکسین ایک جان بچاتی ہے۔ 1978 میں ای پی آئی پروگرام کے قیام سے لے کر آج تک لاکھوں بچوں کی جانیں بچائی جا چکی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او پاکستان میں ہر بچے کو زندگی بچانے والی ویکسین کی فراہمی جاری رکھے گا، چاہے وہ کتنا ہی دور دراز علاقہ کیوں نہ ہو۔”ڈبلیو ایچ او گزشتہ سات دہائیوں سے پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں مصروف ہے، اور ہر سال 70 لاکھ بچوں اور 50 لاکھ ماؤں کو حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی میں تعاون فراہم کر رہا