کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ )
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی چوری میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ملازم ملوث پایا گیا، جسے ایئرپورٹ انتظامیہ نے گرفتار کر کے اے ایس ایف کے حوالے کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، لاہور سے کراچی پہنچنے والی ایک خاتون مسافر نے اپنا سامان غائب ہونے کی شکایت جناح ٹرمینل انتظامیہ کو کی، جس پر ڈیوٹی ٹرمینل منیجر غزالہ صدیقی نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ پی آئی اے انجینئرنگ شعبے سے تعلق رکھنے والا ملازم طارق علی خاتون کے سامان کے ہمراہ اندرونِ ملک روانگی لاؤنج سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ذرائع کے مطابق، طارق علی کو روکے جانے پر اس نے ویجیلینس اسٹاف کے ساتھ ہاتھا پائی کی، تاہم ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف کی مدد سے سامان سے بھرا بیگ بازیاب کرا لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق علی کے خلاف اس سے قبل بھی نجی ایئرلائنز کے مسافروں کا سامان چوری کرنے کی شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ اس واقعے کے بعد اس کا ایئرپورٹ انٹری پاس فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بعدازاں، معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) کو طلب کیا گیا، جس کے حوالے **پی آئی اے کے مذکورہ ملازم کو باقاعدہ طور پر کر دیا گیا