اسلام آباد:
سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کرپشن کے مزید 14 مقدمات میں عدالت نے بریت کا حکم سنا دیا۔ اس سے قبل رواں ماہ جولائی کے دوران وہ مجموعی طور پر 23 مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق ان مقدمات میں نیب کی جانب سے فراہم کردہ شواہد ناکافی یا غیر مؤثر ثابت ہوئے، جس کے باعث عدالتوں نے گیلانی صاحب کے حق میں فیصلے سنائے۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ’’انصاف کی جیت‘‘ قرار دیا، جبکہ مخالفین کی جانب سے احتساب کے نظام پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی پر مختلف ادوار میں کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ تاہم عدالت نے ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر انہیں ان الزامات سے بری کر دیا۔مزید مقدمات میں پیش رفت آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔
