اسلام آباد.وزیر مذہبی امور نے انکشاف کیا ہے کہ 40 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین جو عراق، شام اور ایران زیارات کے لیے گئے تھے، ابھی تک واپس نہیں لوٹے اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں حکومت کے پاس کوئی مصدقہ معلومات موجود نہیں۔پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ ان زائرین نے زیارات کے ویزے پر سفر کیا لیکن ان میں سے ہزاروں لوگ وہاں غائب ہو گئے، جن کا مقصد صرف زیارت نہیں بلکہ ممکنہ طور پر دیگر سرگرمیاں ہو سکتی ہیں، جن میں غیر قانونی قیام، مزدوری یا بعض کیسز میں مشتبہ سرگرمیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق ان زائرین کا ڈیٹا وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔
ایران، عراق اور شام کی حکومتوں سے بھی ان افراد کی تلاش کے لیے مدد مانگی گئی ہے۔
حکام نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بعض زائرین انسانی اسمگلنگ یا غیر قانونی نیٹ ورکس کا شکار ہو سکتے ہیں۔
