یاوونڈے (بین الاقوامی ڈیسک)
کیمرون کے 92 سالہ صدر پول بئیا، جو گزشتہ 43 سالوں سے مسلسل اقتدار میں ہیں، نے ایک بار پھر عندیہ دیا ہے کہ وہ 2025 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں، تو وہ مزید پانچ سال کی مدت کے لیے صدر بن جائیں گے — اور یوں نصف صدی کے قریب حکمرانی کی تاریخ رقم کر دیں گے۔
پول بئیا 1982 میں اقتدار میں آئے، اور تب سے ہر الیکشن میں کامیاب ہوتے چلے آ رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملکی ذرائع ابلاغ اور سرکاری حلقے دعویٰ کرتے ہیں کہ "اکثریت عوام آج بھی انہیں اپنا صدر دیکھنا چاہتی ہے۔”