
اسلام آباد:(محمد سلیم ) وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا ہے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تجویز پر غور کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیر خزانہ چیئرمین ایف بی آر اور وزیر قانون بھی شریک ہوں گے
حکام کے مطابق فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کی گرفتاری اور 10 سال تک قید تجویزدی گئی ہے