
پاکستان کا ایٹمی ملک ہونا خوش نصیبی ہے،ہم نے جنگ کیلیے نہیں بلکہ امن قائم کرنے کیلیے خود کو ایٹمی قوت بنایا تھا،
لندن میں ایون فیلڈ کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے۔ اسرائیل نے ایران پر زیادتی کی اور یہ جو کچھ ہورہا ہے وہ ظلم ہے، ایسے ہی اٹھ کر کسی پر حملہ کرنا اور جلادینا کوئی بات نہیں ہے، ایسا کون سے معاشرے میں ہوتا ہے۔